آل ٹیچرز ایسوسی ایشن نارتھ وزیرستان کے انتخابات25فروری کو ہوں گے،حاجی اختر سبخان تین ڈویژنوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے

بنوں نیوز(عمران علی)آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع نارتھ وزیرستان کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا حاجی اختر سبخان رزمک،میر علی اور میرانشاہ ڈویژنوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے آل ٹیچرز ریفارم کمیٹی NWAکی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع نارتھ وزیرستان کے انتخابات 25فروری 2019کو ہوں گے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چونکہ یہ انتخابات عرصہ10سال کے بعد ہورہے ہیں لہذا وزیرستان کے تمام اساتذہ سے بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے اور ساتھ میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ متفقہ طور پراختر سبخان کو تینوں ڈویژنوں رزمک،میر علی اور میرانشاہ کا صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا جو کہ ایک نہایت مخلص،دیانتدار قیادت ہے اور پہلے بھی ٹیچر برادری کیلئے مخلصانہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔