آل پاکستان فٹ بال ٹورنمنٹ ٹائون شپ گرائونڈ میں شروع،ڈسٹرکٹ ممبر حلیم زادہ نے افتتاح کیا

بنوں نیوز(عمران علی)آل پاکستان فٹ بال ٹورنمنٹ ٹاؤن شپ فٹ ٹاؤن شپ فٹ ال گراؤنڈ میں شروع ہوگیاٹورنمنٹ میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی ٹیموں کے کے علاوہ پاکستان کے قبائلی علاقوں کی ٹیمیں بھی شرکت کررہی ہیں ٹورنمنٹ کا افتتاح پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر ضلع کونسل بنوں حلیم زادہ وزیر نے فتہ کاٹ کر اور بال کو کک لگاکر کیا اس موقع پر سابق ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف کے مرحوم رہنما م لک ناصر خان کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی افتتاحی میچ آتش فٹ بال کلب ضلع ٹانک اور خان فٹ بال کلب میرانشاہ کی ٹیموں کے مابین کھیل گیا اس موقع پرپی ٹی آئی کے رہنما زاہد خان، ٹورنمنٹ کے چیف کوارڈینیٹر ماسٹر شیرزادہ ،صدر ٹورنمنٹ سمیع اللہ،ویلج ناظم بنیامین خان ،ملک ریاض ،زاہد خان ،عزت گل،ہمایون ،رضوان ،حاجی اختر منیر ،رازق ،تحسین بنوچی ،ظاہر شاہ اور ملک فاروق سمیت اقوام بیزن خیل کے رہنماؤں سمیت ہزاروں کی تعداد میں شائقین فٹ بال بھی موجود تھے افتتاحی تقریب کہ مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ممبر حلیم زادہ وزیر کا گراؤنڈ پہنچنے پر ٹورنمنٹ کمیٹی کے ممبران اور اقوام بیزن خیل کے مشران نے استقبال کیا اور ہوا میں غبارے چھوڑے گئے میچ سے قبل قومی ترانہ بجایا گیا جسکے بعد مہمان خصوصی حلیم زادہ وزیر اور دیگر مہمانوں کا دونوں ٹیموں کے ساتھ تعارف کرایا گیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مہمان خصوصی حلیم زادہ وزیر نے کہا کہ آل پاکستان فٹ بال ٹورنمنٹ کا انعقادکسی سیاسی جماعت نے نہیں کیا بلکہ یہ اقوام یونین کونسل بیزن خیل کے مشران نے متفقہ طور پر کیا ہے اور جس طرح سابقہ آل پاکستان فٹ بال ٹورنمنٹ میں اقوام بیزن خیل کے مشران سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے مشران اور منتخب نمائندوں نے مشترکہ تعاون کیا تھا اسی طرح اس مرتبہ بھی تمام سیاسی جماعتو ں کے مشران اور منتخب نمائندوں سمیت مشران بھرپور تعاون کریں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹورنمنٹ کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور لڑائی جھگڑوں سے گریز کریں کیونکہ یہ ٹورنمنٹ عوام کو تفریح فراہم کرنے کیلئے منعقد کیا گیا ہے اور میچ کے دوران جو بھی مسئلہ ہوگاوہ ٹورنمنٹ کمیٹی خود حل کریگی باہر سے کوئی مداخلت نہیں کرگا انہوں نے کہا کہ ٹورنمنٹ ڈیڈھ ماہ جاری رہیگا جس پر 15سے20لاکھ روپے تک خرچہ آئیگا سابقہ ٹورنمنٹ میں بھی میں نے اپنی طرف سے تین لاکھ روپے تعاون کیا تھا اس مرتبہ بھی تین لاکھ سے زائد کا تعاون کروں گا اور تمام مشران،سیاسی جماتوں کے رہنماؤں اور منتخب نمائندوں سے بھی تعاون کی درخواست کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں