آنے والادور اے این پی کا ہے،خوجڑی اے این پی کا گڑھ ہے،تیمورباز خان اینڈ ملک شیروز خان

بنوں نیوز(عمران علی)عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ امیدوار پی کے87تیمور باز خان اور ڈسٹرکٹ ممبر ملک شیروز خان نے خوجڑی میں اے این پی کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں منعدہ تقریب میں علاقہ کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ آنے والا دور پھر سے عوامی نیشنل پارٹی کا ہے پختونوں کے حقوق اور شناخت کی جنگ باچا خان اور انکے پیروکاروں نے لڑی ہے اے این پی شہیدوں اور غازیوں کی ارٹی ہے صوبے میں امن کیلئے اے این پی کے وزراء،ممبران اسمبلی اور کارکنوں نے اپنا خون بہایا ہے سرخ پوشوں کے خون سے اس خطے میں امن بحال ہوا ہے حالیہ الیکشن میں اے این پی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا لیکن آنے والا دور پھر سے سرخ جھنڈے کا ہے موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے مہنگائی اور بد امنی میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پختونوں کے حقوق کیلئے اے این پی کی رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اے این پی کو مضبط بنائیں،تقریب سے اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ناز علی خان،متین خان،مولانا عبدالواحد،شاہ قیاز باچا ودیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر ملک شیروز خان نے قوم کے سامنے اپنی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی فنڈز سے یونین کونسل میں پانی،بجلی،نالیوں،گلیوں اور سڑکوں کی پختگی کے علاوہ دیگر منصوبے بھی مکمل کئے ہیں جبکہ ذاتی جیب خرچ سے بھی لاکھوں روپے کے منصوبے مکمل کئے ہیں کیونکہ یونین کونسل خوجڑی کے عوام نے الیکشن میں ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور ترقیاتی کام عوام پر احسان نہیں بلکہ عوام کا حق ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونین کونسل خوجڑی میں رکارڈ رکنیت سازی کریں گے اور خوجڑی کو ہمیشہ کی طرح اے این پی کا گڑھ ثابت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں