اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنت کی نگرانی میں واپڈا کے چھاپے7غیر قانونی ٹرانسفارمر ضبط8گرفتار

بنوں نیوز(عمران علی)ڈپٹی مشنر بنوں محمد علی اصغر اور ایس ای واپڈا یسکو نور اللہ خان کی خصوصی دایت پر بجلی بقایاجات وصولی اور بجلی چوری کے سد باب کیلئے قائم کردہ ٹاسک فورس نے اسسٹنٹ مشنر بنوں شوذب عباس،اسسٹنٹ کمشنر تھری عید نواز شیرانی کی قیادت میں مختلف علاقوں میں7عدد غیر قانونی بجلی ٹرانسفارمر اتار کر ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ8افراد کو گرفتار کرلیا اسسٹنٹ مشنر شوذب عباس،اسسٹنٹ کمسنر تھری عید نواز شیرانی کی زیر نگرانی الگ الگ چھاپوں کے دوران ایس ڈی او کینٹ رحمن اللہ،ایس ڈی او غوریوالہ شاہد فاروق،ایل ایس کرم علی خان،فیروز خان،ٹی اے امین اللہ شاہ،جہانگیر خان،طاہر خان لائن سٹاف ، اے ایس ایچ او تھانہ کینٹ غلام رزاق ،ایس ایچ او تھانہ غوریوالہ عبدالصبور خان،پیسکو پولیس سٹیشن انچارج زین اللہ خان،پاکستان واپڈا ہائیڈرویونین کے چیئرمین ملک غلام علی خان،چیئرمین راستہ باز خان،سیکرٹری انفارمیشن ہائیڈرویونین عمر علی خان پر مشتمل چھاپہ مار ٹیموں نے الگ الگ کاروائیوں کے دوران پبلک سکول،پٹرول پمپس اورسروس سٹیشن سے سات عدد غیر قانونی بجلی ٹرانسفارمر اتار کر ضبط کرنے کے علاوہ بجلی چوری میں ملوث 8افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے خوالات میں بند کرکے مقدمات درج کرالئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں