اسماعیل خیل بنوں میں نماز پڑھنے کے دوران ضیاء اللہ ولد وریشم گل پستول گرکر چل جانے اور گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے

بنوں نیوز(عمران علی)اسماعیل خیل بنوں میں نماز پڑھنے کے دوران ضیاء اللہ ولد وریشم گل پستول گرکر چل جانے اور گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے
بنوں میں نمازی سے وضو کے دوران پستول گر کر چل گئی نمازی گولی کا نشانہ بن کر موقع پر جاں بحق ہوگیاتھانہ میراخیل کی حدود میں واقع اسماعیل خیل کے مسجد میں 25 سالہ ضیاء اللہ ولد وریشم گل ساکن اسماعیل خیل ظہر کا نماز پڑھنے کیلئے آئے جب وہ اس دوران وضو کررہے تھے کہ اُن سے اپنی پستول گر گئی اور گرتے ہی پستول چل گئی اور وہ خود گولی کا نشانہ بن گئے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیامتوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر میراخیل پولیس نے متوفی کے چچا رفید اللہ ولد شاز گل کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی