امدادی رقم ورنہ دھرنا

بنوں نیوز(عمران علی)بکاخیل کیمپ کے آئی ڈی پیز متاثرین نے جیل پارک میں ایف ڈی ایم اے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیامظاہرین نے ایف ڈی ایم اے کے حکام سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے خلاف شدیدنعرے بازی کی احتجاج کی قیادت قومی متاثرین کمیٹی کے چیئرمین ملک غلام خان کر رہے تھے انہوں نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ چار پانچ مہینے ہوگئے ہیں کہ بکاخیل آئی ڈی پیز کیمپ کے متاثرین امدادی رقوم سے محروم ہے کوئی اور ذریعہ معاش بھی نہیں ہے مزید یہ کہ لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں اُنہوں نے کہاکہ ہم لوگوں کو تکلیف اس لئے مل رہی ہے کہ ہم محب وطن ہیں ہم ملک کے ساتھ محبت کرنے والے لو گ ہیں پہلے بھی ملک کے دفاع کے لئے خون بہایا ہے اور آج بھی بہانے کو تیار ہے اُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چار پانچ ماہ سے بند رقوم بحال کی جائے اور بند سیمیں بھی کھولی جائیں بصورت دیگر گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنادینے سے گریز نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں