امریکہ طالبان امن معاہدہ دنیا کے امن کیلئے بارش کا پہلا قطرہ ہے،صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان

بنوں نیوز(عمران علی)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے مابین افغان امن معاہدہ خوش آئنداقدام ہے جسکے پوری دنیا پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے آج وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے امن کیلئے جو کردار ادا کیا اسکے ثمرات امن معاہدے کی صورت میں سامنے آئے ہیں اور اس امن معاہدے سے جنگ کے سائے ہمیشہ کیلئے ہٹ جائیں گے جو لوگ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے فتوے دے رہے تھے آج طالبان ،امریکہ امن معاہدے کی وجہ سے ان لوگوں کے عزائم خاک میں مل گئے امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں عمران خان شروع دن سے یہی کہہ رہا تھا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں مسائل اور معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیئے آج20سال بعد کپتان کی بات مان لی گئی اور امریکہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرکے امن کیلئے راہ ہموار کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کمزور ملک نہیں بلکہ ایٹمی طاقت ہے اسکے باوجود پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے کیونکہ جنگ کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہوتی جنگوں نے ہمیشہ تباہی،محرومیوں اور بربادیوں کو جنم دیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ کئی جنگیں لڑیں لیکن اس سے کچھ نہیں سیکھا اور ہمیشہ پاکستان کی شرافت اور امن پسندی کو پاکستان کی کمزوری سمجھا لیکن27فروری کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے انہیں عملی طور پر بتادیا کہ ہمارے گھر پر جو بھی حملہ کریگا ان کو ایسے ہی جواب دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیاب رہی ہے اور افغان معاہدہ پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کے مءوقف کی تصدیق ہے ۔ کہ تنازعات کا حل جنگ نہیں بلکہ امن معاہدے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مہنگائی کا جن آہستہ آہستہ بوتل میں واپس جارہا ہے اور مہنگائی پر سیاست کرنے والوں کی سیاست بھی چند مہینوں کی مہمان ہے ۔ مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ہوگا اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائیگا ۔