امن کیلئے بنوں پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی

بنوں نیوز(عامر خان) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنوں ریجن عبدالغفور خان آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس اپنی ذمہ داریوں کو پہچان لیں عوام کے جان و مال اور عزت کی حفاظت ہی پولیس کی حقیقی ذمہ داری ہے جس کیلئے ہم نے وردی زیب تن کی ہے بنوں اور لکی مروت پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر موقعوں پر فرنٹ لائن پر لڑکر دھرتی پر امن کی بحالی میں صفہ اول کا کردار ادا کیا ہے اور قربانی کا یہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے بنوں میں جب آیا تو اغوائیگی بدامنی منشیات فروشی عام تھی اور یہ حالات ہمیشہ بڑے آفسران کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں جس کے خلاف کام شروع کیاہے بنوں ریجن میں کوئی بھی پولیس آفیسر سیاسی دباؤ قبول نہیں کریں پولیس مکمل طور پر آزاد ہے عوام کے تحفظ اور مظلوموں کی دادسی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائیگا تھانوں کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے پولیس کی سطح پر اقدامات اُٹھائے جائیں ریجن میں امن خراب کرنے والوں کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جائیگا دنوں اضلاع کے پولیس نے جس دلیری کےساتھ امن کی بحالی میں جانوں کی قربانیاں دی ہے وہ تاریخ کا ہمیشہ حصہ رہیگا ہم نے پولیس آفسران میں تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے تاہم اگر کسی پولیس آفیسر یا اہلکار کو نظرانداز یا من پسند افراد کو نوازا گیا ہے وہ میرے دفتر آکر اپنا عرض ومعروض پیش کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فضل قادر شہید پارک ایڈٹیوریم میں منعقد ہ پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی پی او یاسر خان ،ایس پی سی ٹی ڈی شبیرحسین خان،ایس ڈی او یز سرکل پولیس آفیسر سب ڈویژن وزیر شیر اکبر خان،ایس ڈی پی او صدر شاہد عدنان،ایس ڈی پی او کینٹ مراد علی خان،منڈان ایس ڈی پی او سرداد خان ، سب انسپکٹر حفیظ الرحمن سمیت دیگر افسران اور اقوام بنوں کے مشران سابق ناظم ملک شاہ زیب خان ، ملک شوال نور خان وزیر ، ختم نبوت کے ضلعی ناظم مولانا طیب شاہ بخاری،سابق تحصیل کونسلر محمد ایوب خان عرف جنان ماما ، سمیت دیگر مشران موجود تھے ڈی آئی جی بنوں رینج عبدالغفور آفریدی نے کہا کہ پولیس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیا گیا ہے جو مسائل کے حوالے سے رپورٹ کریگی دہشت اور حوف کی فضاء کو ختم کرنے بنوں کے بہادر پولیس فورس کی قربانیاں رائیگا نہیں جائیگی پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہیں پولیس افسران دیگر کاموں میں مداخلت نہ کریں جن پولیس افسران کی دوسروں کے کاموں میں مداخلت کے شواہد ملے تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی اُن کا کہنا تھا کہ ریجن پولیس کے مسائل وضروریات کے حوالے سے آئی جی ثناء اللہ عباسی کو آگاہ کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی ار سی کے ذریعے عوام کے مسائل گھر کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے پبلک لیزان کمیٹیوں کے قیام سے تھانوں پر بوجھ کم ہوا ہے کیونکہ ان ہی کمیٹیوں کے ذریعے کیسز کو حل کیا جارہا ہے