انٹر سکول ہاکی ٹورنمنٹ سیمی فائمی میچ،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2نے نمبر1کو صفر کے مقابلے میں چھ گول سے ہرادیا

بنوں نیوز(عمران علی)انٹر سکولز ہاکی ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2بنوں نے یکطرفہ مقابلے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1بنوں کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں چھ گول سے ہراکر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کرلیا انٹر سکولز ہاکی ٹورنمنٹ کا سیمی فائنل میچ روایتی خریفوں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2بنوں سٹی اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1بنوں سٹی کی ٹیموں کے مابین قاضی محب ہاکی سٹیڈیم کے ٹرف پر کھیلا گیا میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں کثیر تعداد میں طلباء اور تماشائی موجود تھے جنہوں نے بہترین کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کو دل کھول کر داددی میچ کے شروع سے ہی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2بنوں سٹی کے کھلاڑی میچ پر چھائے رہے اور عثمان خان نے پانچ گول کئے جبکہ ایک گول ثاقب نے کیا گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1کی طرف سے کوئی بھی کھلاڑی بال کو نیٹ کے اندر لیجانے میں کامیاب نہ ہوسکا اور یوں ایک آسان اور یکطرفہ مقابلے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2کی ٹیم نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1بنوں سٹی کو صفر کے مقابلے میں6گول سے ہراکر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کرلیا ،عثمان خان مین آف دی میچ قرار پائے انہوں نے میچ میں پانچ گول سکور کئے فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2بنوں سٹی کا ممش خیل سکول سے مقابلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں