انڈر21گیمزمیں تحصیلوں کے مابین مقابلے احتتام پذیر بنوں تحصیل چیمپئن بن گیا.تفصیل کیلئے تصویر پر کلک کریں

بنوں نیوز(عمران علی)صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ریجنل سپورٹس آفیسر بنوں کے زیر نگرانی انڈر21گیمز کے سلسلے میں تحصیلوں کے مابین مقابلے احتتام پذیر ہوگئے تحصیل بنوں نے میدان مارلیا دوروزہ مقابلوں میں فٹ بال،کبڈی،والی بال،بیڈمنٹن،رسہ کشی اور اٹھلیٹکس کے مقابلے سپورٹس کمپلیکس بنوں میں منعقد ہوئے کبڈی کے فائنل میں تحصیل بنوں نے تحصیل ککی کو ہرادیا،رسہ کشی مقابلوں میں بھی تحصیل بنوں نے تحصیل ککی کو ہرادیا والی بال میں تحصیل بنوں نے تحصیل میریان کو ہرادیا اتھلیٹکس میں بنوں نے تحصیل بکاخیل کو ہرادیا جبکہ بیڈ منٹن کے فائنل میں تحصیل بنوں نے تحصیل ڈومیل کو ہرادیا مقابلوں میں ایف آر بنوں تحصیل،ککی تحصیل،میریان تحصیل،بکاخیل تحصیل ،تحصیل ڈومیل اور تحصیل بنوں کے درجنوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا مقابلوں کا افتتاح ڈپٹی کمشنر بنوں زبیر خان نیاز ی نے کیا تھا اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر بنوں امیر زاہد شاہ،ایڈمنسٹریٹرسپورٹس احسان اللہ خان،کمینٹیٹر اکبر نیاز خان ممش خیل،ذیشان خان،پیر برکت علی شاہ سمیت سپورٹس سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں ۔