آل ویلج سیکرٹریز ایسوسی ایشن بنوں کا پولیو مہم میں بھرپور تعاون کا اعلان

بنوں نیوز(عمران علی) آل ویلج سیکرٹریز ایسوسی ایشن بنوں کے صدر امجد خان میرا خیل جنرل سیکرٹری وقاص احمد خان سنیئر نائب صدر عبد الوہاب خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاکر اللہ خان ،سیکرٹری مالیات خان ، اور جوائنٹ سیکرٹری صوفیرخان نے ہنگامی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17فروری سے شروع ہونے والے پولیوکیمپین میں ضلعی انتظامیہ اور ضلعی ہیلتھ سٹاف کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے اور ہر ممکن طریقے سے انکاری والدین کو اپنے پانچ سال عمر تک بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر راضی کرینگے اور ہم ڈپٹی کمشنر بنوں میجر ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے بنوں کی ترقی کے لئے بنوں بیوٹی فیکشن فیز ٹو منصوبے کو مزید فعال بناکر شروع کر دیا اور دن رات بنوں کی خوبصورتی کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ہم ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ہر ممکن کوشش کرینگے اور اپنی ڈیوٹی بہتر انداز میں ادا کرینگے