اپنے فرائض نہ نبھانا بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے،اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس

بنوں نیوز(عمران علی)اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس نے کہا ہے کہ کرپشن صرف کسی سے رشوت لینا نہیں بلکہ ڈیوٹی میں کوتاہی اور اپنی ذمہ داریوں کا ناجائز استعمال کرنا بھی کرپشن کے ذمرے میں آتا ہے ترقی یافتہ ممالک کے حکام سے جب پوچھا جائے کہ آپ کے ملک میں اصل مسئلہ کیا ہے تو کہیں گے کہ کرپشن ہے، کوئی بھی ملک کرپشن سے پاک نہیں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بنوں کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دفتر بنوں میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر کے افسران شریک ہوئے اس موقع پر اے ڈی محکمہ انٹی کرپشن عظمت خان ، متحدہ محاذ اساتذہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری ریاض خان ، صابر خان اور ڈی سی بنوں کے پی آر او نور اسلام بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کرپشن یہ بھی ہے کہ ایک کام کے دوران جب ضمیر آپ کو ملامت کرے تو یہ بھی کرپشن ہے اگر نہیں کر رہا ہے تو کرپشن کے ذمرے میں نہیں آتا ہے انہوں نے کہا کہ جس نے بھی کرپشن کے ذریعے پیسہ اکٹھا کیا ہے یا کررہا ہے تو ان سے بیماریوں میں یا دیگر مسائل کے ذریعے خرچ ہوتے ہیں کرپشن کے پیسوں سے کسی نے بھی فائدہ نہیں اٹھایا، کرپشن کے پیسے سے بچوں کی تربیت بھی کررہے ہوں تو وہ بھی کسی سے رشوت لیں گے یا ملوث ہوں گے، پھر یہ سلسلہ صدیوں تک جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ جو کرو گے وہ ایک دن آپ کے ساتھ یا آپ کے رشتہ داروں کے ساتھ ہوگا، انہوں نے کہا کہ کرپشن کا یہ حال نہیں کہ اداروں کے سربراہ کرپٹ ہو اور باقی سٹاف کرپٹ نہ ہو جس سے کرپشن کا مسئلہ حل نہیں ہوتا کرپشن کا تعلق ادارے کے سربراہ سے ہوتا ہے وہ کرپٹ ہوں گے تو ان کے نیچے سٹاف بھی ضرور کرپٹ ہوں گے انہوں نے کہا کہ بہتر تو یہ ہے کہ والدین خود بھی اور بچوں کی پرورش کے دن سے کرپشن نہ کرنے کی ہدایت کرے پھر ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ صرف کرپشن کے خاتمے کی باتیں سننا نہیں بلکہ ان پر عمل کرنا بھی ضروری ہے بعد ازاں انہوں نے تقریب کے اختتام پر کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں