اکرم خان درانی کالج میں ٹریفک قوانین اآگاہی سیمینار کا انعقاد

بنوں نیوز(عمران علی)اکرم خان درانی کالج میں طلباء میں ٹریفک قوانین سے آگاہی اور حفاظتی تدابیر سے متعلق ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر عقیق حسین کی قیادت میں واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر پرنسپل اکرم خان درانی کالج رخسار خان،انچارج ٹریفک پولیس خنان خان مروت اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے سیمینار کے دوران سب انسپکٹر پشاور ٹی او ٹریفک رشید خان نے ملٹی میڈیا کے ذریعے طلباء کو دوران ڈرائیونگ سیلٹ بیلٹ باندھنے کی اہمیت اور موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہلمٹ کی اہمیت اور حفاظتی تدابیر بارے تفصیلی بریفنگ دی اور طلباء سے عہد لیا کہ وہ آج کے بعد ہلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلائیں گے اور گاڑی چلاتے وقت سیلٹ بیلٹ باندھیں گے کیونکہ اس میں آپ لوگوں کا ہی فائدہ ہے اور آپ لوگ ہی ہمارے مستقبل کے معمار ہیں جس پر طلباء نے ہاتھ اٹھاکر عہد کیا کہ وہ آج کے بعد موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہلمٹ بھی پہنیں گے اور تمام تر ٹریفک قوانین کا احترام بھی کریں گے،ٹی او رشید خان نے مذید کہا کہ ٹریفک قوانین بارے پہلے آگاہی مہم تمام اضلاع میں چلائی جائیگی اسکے بعد کسی کے ساتھ بھی قانون کی خلاف ورزی پر رعایت نہیں کی جائیگی کیونکہ اب تک کے پی کے میں جب سے ٹریفک وارڈنز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے14ہزار وی آئی پیز کا چالان کیا گیا ہے جسمیں 50کے قریب ایم این ایز،ایم پی ایز اور سینٹرز کا بھی چالان کیا گیا ہے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر عقیق حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں پولیس والے بھی موٹر سائیکل چلاتے وقت ہلمٹ استعمال کرنے کے پابند ہوں گے پہلے ہم اس سلسلے میں آگاہی مہم چلائیں گے اسکے بعد عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور پولیس والوں کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ اس میں ہم سب کا فائدہ ہے اور ٹرفیک قوانین پر عمل کرکے ہی قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکا جاسکتا ہے اور حادثات کو کم کیا جاسکتا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کو عزت دین کیونکہ پولیس والے بارش،سردی اور گرمی میں دن رات عوام کی خدمت کرتے رہتے ہیں بعد ازاں طلباء،پولیس آفسران اور اساتذہ کرام نے واک بھی کیا قبل ازیں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر عقیق حسین نے ٹریفک وارڈنز میں شیلڈز تقسیم کئے جبکہ پرنسپل نے ڈی ایس پی کو کالج کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں