ایس ایچ اوتھانہ بسیہ خیل عبدالمجید مروت کی کاروائی اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار

بنوں نیوز(عمران علی)بسیہ خیل پولیس نے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد ملزمان اور مشتبہ افراد گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسریاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بسیہ خیل عبدالجمید خان مروت نے اپنی حدود میں جرائم پیشہ افراد ،سماج دشمن عناصر ،منشیات فروش ،سود خوروں اور قماربازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جس کے نتیجے میں سات دن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے دو کلاشنکوف ،ایک بارہ بور ،دو پستول اور سینکڑوں کی تعداد میں کارتوس برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں