ایس ایچ او غوریوالہ عبدالصمد قریشی کی کاروائی،اسلحہ ومنشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا

بنوں نیوز(عمران علی)تھانہ غوریوالہ پولیس کا سماج دشمن عناصر،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپریشن ،تین اشتہاری مجرموں سمیت مختلف کاروائیوں میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ غوریوالہ کے ایس ایچ او کیڈٹ عبدالصمد خان قریشی نے مختلف چھاپوں اور ناکہ بندیوں کے دوران ملزمان سے چار عدد بارہ بور ریپیٹر،ایک ریپیٹر کلاشنکوف نما،ایک بندوق بارہ بور یک نالہ،ایک بندوق بارہ بور دو نالہ،4عدد 30بور پستول،850گرام رس،75گرام افیون،90گرام ہیروئن،10عدد موٹر سائیکلیں قبضہ میں لیتے ہوئے 20مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تین اشتہاری مجرموں وک گرفتار کرلیا ایس ایچ او عبدالصمد قریشی نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی علاقے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔