ایوارڈ یافتہ چور عمران نیازی کی حکومت میں شامل ہیں،عائشہ گلالئی سربراہ پی ٹیآئی گلالئی

بنوں نیوز(عمران علی)سابق ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے،وزیر اعظم عمرا ن نیاز کرپشن ختم کرنے کے دوعے کررہے ہیں لیکن تمام ایوارڈ یافتہ چور انکی حکموت میں ہیں وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو دھوکہ دیا اور گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا کسی کو گالی دینا ہو تو انہیں صرف یہ کہنا کہ وہ پی ٹہی آئی کا کارکن ہے پارلیمنٹ میں پچھلے دنوں جس قسم کی غلیظ زبان خواتین کی موجودگی میں استعمال کی گئی وہ قابل مذمت ہے اور تمام پارلیمنٹیرینز نے اپنی اصلیت دکھا دی اور ثابت کردیا کہ نہ کوئی شرم ہے اور نہ کوئی حیا ہے وزیر اعظم عمران خان مولانا فضل الرحمن پر آرٹیکل چھ لگاناچاہتے ہیں لیکن آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ صدر عارف لوی اور وزیر اعظم عمران نیازی پر لگنا چاہیئے جنہوں نے نے126دن دھرنے میں تمام قوانین توڑے اور صدر عارف علوی نے پی ٹی وی پر حملہ کرنے کیلئے کارنوں کو اکسایاعوام فیصلہ کریں کہ مقدمہ وزیراعظم عمران خان نیاز کے خلاف درج ہونا چاہیئے یا صدر عارف علوی کے خلاف ان خیالات کا اظہار انہوں نے خشنی کلہ گراءونٖڈ میں راقیباز بابو شہید میموریل فٹ بال ٹورنمنٹ کے احتتا م پر تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی ہدایت اللہ خان،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اسرار بنگش،نصیب الرحمن،ولید خان ودیگر مشران بھی موجود تھے اپنے خطاب میں عائشہ گلالئی نے کہا کہ اسلام میں جھوٹ اور منافقت حرام ہے لیک وزیر اعظم عمران نیازی نے جھوٹ کو یو ٹرن کا نام دیا اور یو ٹرن پر فخر محسوس کرتے ہیں لیکن بار بار یو ٹرن لینے والے کبھی بھی منزل کو نہیں پہنچتے عمران نیازی اگر یو ٹرن لینا چاہتے ہیں تو مہنگائی پر یو ٹرن لیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب طبقہ فاقی کشی پر مجبور ہے ملک میں چینی اور آٹا غائب ہے اور جو دستیاب ہے وہ غریب اور متوسط بقے کی قوت خرید سے بار ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی اور پختونوں کی سرزمین سے اٹھنے والی پارٹی پاکستا تحریک انصاف گلالئی کا پاکستان میں نمبر آنے والا ہے وزیر اعظم عمران نیازی نے کشمیر کا سودا کرلیا ہے قبائل پر یو ٹرن لیا ہے افسوس کی بات ہے کہ حکومت کے پاس قبائل کیلئے جیل بنانے کیلئے فنڈز ہیں لیکن وزیرستان اپریشن کے آئی ڈی پیز آج بھی اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر دھرنے دے رہے ہیں اوراپریشن ضرب عضب میں قبائل کے تباہ شدہ مکانات اور مارکیٹوں کا معاوضہ دینے کیلئے حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ بنوں کے عوام نے اپریشن ضرب عضب کے دوران قبائلی عوام کی جس انداز میں مہمان نوازی کی اس پر ہم بنوں کے عوام کو خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں اور بنوں کے عوام کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں اس موقع پر بادشاہ کلب ممش خیل اور فرینڈز فٹ بال کلب بیزن خیل کی ٹیموں کے مابین فائنل میچ میں بادشاہ کلب ممش خیل نے صفر کے مقابلے میں 2گول سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی مہمان خصوصی عاشہ گلالئی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔ اور کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ہمارا سارا خاندان کھیل کے میدان میں ہے اور عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے کھیل انسانی صحت کیلئے ضروری ہے کھیل کے ذریعے ہی نوجوان نسل منشیات،کلاشنکوف کلچر اور منفی سرگرمیوں سے محفوظ رہتی ہے کھیل ایک مثبت سرگرمی ہے مگر افسوس کپتان کی حکومت میں کھلاڑیوں کیلئے گراءونڈز نہیں ہے اور وہ سہولیات نہیں دیئے جارہے ہیں جن کے کھلاڑی حقدار ہیں ۔ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تحریک انصاف گلالئی اقتدار میں آکر عوام کو بنیادی سہولیات زندگی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو کھیل کی سہولیات بھی فراہم کریگی ۔