ایپیکس گرائمر سکول میں ویلنٹائن ڈے یوم حجاب اور سسٹر ڈے کے طور پر منایا گیا،حجاب بھی تقسیم

بنوں نیوز(عمران علی)بنوں میں سیسٹر ڈے منانے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا، سکول کے طلباء نے طالبات میں حجاب کے تحفے پیش کئے گزشتہ روز ایپکس گرامر سکول میں سسٹر ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر نیازعلی خان نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتنے کے اس دور میں ہم نے مغرب کے سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا عورت کا تحفظ پردے میں ہے اور ہمارے دین اسلام نے عورت کو ماں بہن بیوی بیٹی کے خوبصورت رشتوں کے نام دیئے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ہم مغرب کے مکروہ سازشوں کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ مغرب مسلمانوں کے اندر بے حیائی اور فحاشی پھیلانے کیلئے سازشیں کررہا ہے جس کو ناکام بنانے کیلئے ہم میں اسلامی روایات کو فروغ دینا ہوگا اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اپنی دنیاوی اور آخرت کی زندگی کو سنوارنا ہوگا اور ایک ایسی قوم بن کر آنا ہوگا کہ دوسری قو میں ہماری تقلید کریں اس موقع پر طالبات نے حجاب لگا کر پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جبکہ طلباء نے اپنی بہنوں کو حجاب تحفے میں دیئے