ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت خان نے کہا ہے کہ بڑے بڑے غیر قانونی اوربنوں کی خوبصورتی کو متاثر کرنے والے بل بورڈ زہٹائے جانے کا عمل جاری ہے اور ان کی جگہ حکومت کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت خوبصورت پودے لگائے جارہے ہیں

بنوں نیوز(عمران علی) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت خان نے کہا ہے کہ بڑے بڑے غیر قانونی اوربنوں کی خوبصورتی کو متاثر کرنے والے بل بورڈ زہٹائے جانے کا عمل جاری ہے اور ان کی جگہ حکومت کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت خوبصورت پودے لگائے جارہے ہیں تاکہ بنوں شہر کی خوبصورتی کو واپس لانے کے ساتھ ساتھ ماحول کو بھی خوشگوار بنایا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہاراُنہوں نے ڈی سی بنوں کی ہدایت پر ضلع بنوں کی انٹری گیٹ کرم پل پر بل بورڈز ہٹائے جانے اور خوبصورت پودے لگانے کے بعد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے بنوں اور ٹی ایم اے ڈومیل کے اہلکاران کے تعاون سے انشا ء اللہ ہزاروں پودے لگائے جائینگے اور ان کی دیکھ بھال کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے گا