اے این پی رہنما میاں افتخار کو آئی ڈی پیز کیمپ جانے کی اجازت نہ مل سکی

بنوں نیوز(عمران علی))عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کا بکا خیل کیمپ کا دورہ، متاثرین سے ملاقات نہ ہو سکی اُنہیں بکاخیل ٹی ڈی پیز کیمپ پر روک دیا گیاعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے بنوں میں بکا خیل کیمپ کا دورہ کیا تاہم وہاں مقیم آپریشن ضرب کے متاثرین سے ملاقات ممکن نہ ہو سکی، سابق سینیٹر باز محمد خان،، خورشید خٹک اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے، اُنہوں نے اس موقع پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ قبائلیوں سے اظہار ہمدردی کیلئے حاضری دے رہے تھے ہلال امتیاز اور سابق ذمہ دار وزارت کے باوجود بھی اجازت نہیں مل رہی سابق سینیٹر حاجی باز محمد کے ہمراہ ہمیں گیٹ پر روکا گیا حالانکہ ہم پاکستان میں کہیں بھی جا سکتے ہیں انشاء اللہ متاثرین بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ضرور آئیں گے اُنہوں نے کہا کہ چونکہ قانونی طور پر کیمپ میں مقیم قبائلی متاثرین سے ملاقات کیلئے ایک دن قبل درخواست دینی پڑتی ہے اس لئے ان سے اچانک ملاقات ممکن نہ ہو سکی تاہم استقبال کرنے والوں نے بہترین انداز میں ہماری رہنمائی کی اور کیمپ میں مقیم متاثرین کے حالات سے ہمیں آگاہ کیاجس پر ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں اور ہم ضرور حاضری لگائیں گے بعد ازاں میاں افتخار حسین سابق ایم این اے ملک ناصر خان مرحوم کی فاتحہ خوانی کیلئے گئے۔