بار بار اطلاع کے باوجود سرکاری محکمے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بروقت نہیں پہنچے،جنان وزیر،ملک اسحاق ،نصر اللہ

بنوں نیوز(عمران علی)علاقہ کچہ بچک میں بارشوں سے سیلاب کے بعد عوام بار بار ضلعی انتظامیہ،ایریگیشن دفتر اور ٹی ایم اے آفس کو فون کرتے رہے لیکن تین گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی سرکاری آفسر یا کوئی سرکار ی محکمہ امداد کیلئے نہیں پہنچا یہ باتیں سابقہ تحصیل کونسلر جے یو آئی نار جعفر جنان وزیر،ملک اسحاق خان،نسر اللہ خان،اسلم خان اور ملک ارشاد خان نے میڈیا کے نمائندوں کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کراتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں صبح آٹھ بجے سے ژالہ باری اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے یہ علاقے جھیل میں تبدیل ہوگئے بارش کا پانی گھروں ،دکانوں اور مساجد سمیت تعلیمی اداروں میں داخل ہوگیا لیکن دن ایک بجے تک کوئی مدد کو نہیں پہنچا عوام اپنی مدد آپ کے تحت بیلچوں کے ذریعے کھدائی کرکے بارش کا پانی نکالنے کیلئے راہ ہموار کرتے رہے انہوں نے صوبائی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے پرزور مطالبہ کیا کہ یہاں کی نہروں کی فوری صفائی کرکے پانی نکالنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور ندی نالوں پر دروازے لگائے جائیں تاکہ شدید بارشوں اور سیلاب کی صورت میں پانی کا رخ سرکاری ویال کی جانب موڑ کے علاقوں کو سیلاب سے بچایا جاسکے ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر شام تک ضلعی انتظامیہ،سرکاری محکمے اور آفسران امداد کیلئے نہ پہنچے تو ہم بنوں ڈی آئی خان سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کریں گے اس موقع پر انہوں نے ڈی پی او بنوں سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کرکے مدد کی اپیل کی ۔