بلدیاتی سپورٹس فنڈز سپورٹس آفیسر کے بجائے ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے خرچ کئے جائیں

بنوں نیوز(عمران علی))ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن بنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی نظام میں ڈسٹرکٹ ممبران کے فنڈز سے مختص سپورٹس کوٹہ کے تحت فنڈز ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے خرچ کئے جائیں فنڈز ضلعی سپورٹس آفیسر کے ذریعے خرچ کرنے پر ضلعی ممبرا ن نے اسمبلی فلور پر اعتراض کیا ہے اور ضلعی سپورٹس آفیسر کو فنڈز نہ دینے کی قرارداد منظور کروائی ہے اسی طرح تمام ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیدار ضلعی سپورٹس آفیسر بنوں امیر زاہد شاہ کے سلوک سے ناخوش ہیں ان خیالات کا اظہار ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر پیر برکت علی شاہ،جنرل سیکرٹری محمد نظام الحق،اسرار بنگش،عصمت اللہ،ریاض خان،لائق خان ودیگر ایسوسی ایشن عہدیدراوں نے کیا مقررین نے کہا کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے خصوصی کمیٹی بنائی جائے جسمیں تمام سپورٹس ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں ور نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے اور کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں ضلی سپورٹس کو خرچ کیا جائے تاکہ سپورٹس فنڈز میرٹ پر تقسیم ہوسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں