بلوچستان دھماکہ میں شہید سپاہی واجد الرحمن اخوندان ڈومیل میں سپردخاک

بنوں نیوز(عمران علی) پاک دھرتی کا ایک اور بیٹا وطن پر جان نثار، کوہلو بلوچستان میں آئی ای ڈی بلاسٹ میں شہید سپاہی واجدالرحمن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی شہید کو ان کے آبائی قبرستان اخوندان ڈومیل بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا، شہید کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ڈپٹی کمانڈنٹ 116 بریگیڈ کرنل حنیف نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کی قبر پر مٹی بھی ڈالی، نماز جنازہ میں سرکاری افسران کے علاوہ علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت۔

اپنا تبصرہ بھیجیں