بنوں(نمائندہ خصوصی)واپڈا پیسکو اور پیسکو پولیس نے مشترکہ چھاپوں کے دوران 55بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

بنوں(نمائندہ خصوصی)واپڈا پیسکو اور پیسکو پولیس نے مشترکہ چھاپوں کے دوران 55بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر62بجلی ٹرانسفارمروں کی بجلی کاٹ دی جس سے یہ علاقہ تاریکی میں ڈوب گئے جبکہ جرمانوں کی مد میں20لاکھ 50ہزار روپے نقد وصول کئے ایس ای واپڈا پیسکو نور اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ایکسن پیسکو ون ڈویژن شان حیدر ،ایکسن ڈویژن ٹو اسد جان کی نگرانی میں اربن ،کینٹ،سورانی ،ڈومیل ررل ون،ککی رورل ٹو،سب آفس کے ایس ڈی اوز،ٹیکنیکل سٹاف اسسٹنٹ شمس العابدین،فیڈر انچارج جاوی خان،فیروز خان،اربن ایس ڈی او طاہر وسیم ،ایس ڈی او ڈومیل مراد علی خان،تمام آفسز کے ہائیڈرویونین چیئرمینوں ،لائن مینوں اور پیسکو پولیس کے انچارج زین اللہ خان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اکتوبر میں مختلف کاروائیوں کے دوران 55افراد کو بجلی چوری پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرکے جیل منتقل کیا جبکہ کروڑ روپے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر62بجلی ٹرانفارمروں کی بجلی منقطع کردی اسی ڈی او نور اللہ خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہر فیڈر پر پندرہ،پندرہ دن ریکوری کے علاوہ بجلی کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جو کہ اربن اور دیہی علاقوں میں بقایاجات وصولی اور بجلی چوری کے سدباب کاروائی کریگی اور بغیر میٹر کے بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں