بنوں(نمائندہ خصوصی)پانچویں آل خیبر پختونخوا سابق ایم پی اے زیاد اکرم درانی(مرحوم)میموریل کبڈی ٹورنمنٹ کا فائنل میچ آج بروز اتوار دن2بجے منڈان کبڈی سٹیڈیم بنوں میں کھیلا جائیگا

بنوں(نمائندہ خصوصی)پانچویں آل خیبر پختونخوا سابق ایم پی اے زیاد اکرم درانی(مرحوم)میموریل کبڈی ٹورنمنٹ کا فائنل میچ آج بروز اتوار دن2بجے منڈان کبڈی سٹیڈیم بنوں میں کھیلا جائیگا یہ میچ بنوں ریڈ اور بچک احمد زئی ضلع لکی مروت کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائیگا فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی ہوں گے جو کہ کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کریں گے واضح رہے کہ جمعہ کے روز کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں بنوں ریڈ کبڈی ٹیم نے سرائے نورنگ کی کبڈی ٹیم کو ایک سخت مقابلے کے بعد 22کے مقابلے میں 40پوائنٹس سے ہراکر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کرلیا میچ کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان تھے جن کا میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا اس موقع پر تحصیل ناظم ملک احسان اللہ خان،ملک یوسف اللہ خان،تحصیل کونسلر جنان وزیر،کمنٹیٹر اکبر نیاز خان،سابق ایم پی اے ملک ریاض خان،تحسین اللہ خان،ساب ناظم خیر اللہ خان،طواریش خان اور تھانہ منڈان کے ایس ایچ او عبدالصمد قریشی بھی موجود تھے جبکہ میچ دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں تماشائی سٹیڈیم میں موجود تھے۔مہران خان مین آف دی میچ قرار پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں