بنوں انٹر نیشنل ریفری محمد نظام الحق مارشل آرٹس مقابلوں کے اختتام پر انعامات تقسیم کر رہے ہیں

بنوں(نمائندہ خصوصی)مسٹر خان مارشل آرٹس ٹورنمنٹ احتتام پذیر ہوگیا چک بال کے انٹر نیشنل ریفری محمد نظام الحق اور ریاض خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل ٹورنامنٹس کی طرح بنوں میں بھی پہلی مرتبہ مکس مارشل آرٹس کا تورنمنٹ منعقد کیا گیا جسمیں ہر فائٹر کو ایک فائٹ کھیلنے کی اجازت تھی ٹورنمنٹ میں پورے بنوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا سمید کا مقابلہ افنان سے ہوا،طاہر کا مقابلہ کبیر سے ہوا،ہلال کا مقابلہ اربازسے ہوا،مبشر کا مقابلہ عزیز سے ہوا جبکہ احمد کا مقابلہ اول زمان سے ہوا جسمیں افنان منڈان،واجد سوکڑی،طاہر نورڑ،ارباز سپورٹس کمپلیکس،عزیز اللہ ٹاؤن شپ اور اول زمان سپورٹس کمپلیکس بنوں نے کامیابی حاصل کی ۔ٹورنمنٹ انتظامیہ کے مطابق مسٹر خان چمپئن شپ کا انعقاد مہینے میں ایک بار کیا جایگا تاکہ بنوں کے مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں کو اپنا کھیل بہتر بنانے کے مواقع میسر آسکیں اور انکے کھیل میں بہتری آسکے ٹورنمنٹ کے احتتام پر مہمان خصوصی چک بال کے انٹر نیشنل ریفری محمد نظام الحق،ں ور آیاز پہلوان،حفیظ قریشی اور ریاض خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی مقابلوں کے انعقاد سے بنوں میں مارشل آرٹس کے کھیل کو فروغ ملے گا اور کھلاڑیوں کی خوصلہ افزئی ہوگی جبکہ عوام کو بھی پاکیزہ اور صحت مندانہ تفریح کے مواقع ملیں گے۔آخر میں انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جبکہ بہترین مقابلوں کے انعقاد پر ٹورنمنٹ انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں