بنوں تھانہ سٹی،کینٹ اور بکاخیل کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

بنوں تھانہ سٹی،کینٹ اور بکاخیل کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیےگئے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری اور منشیات فروش سمیت دیگر جرائم میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔ منشیات اور اسلحہ بھی برآمد۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی زیر ِنگرانی میں ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس نے کاروائیاں کی۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عقیق حسین،ڈی ایس پی کینٹ مراد علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ریاض خان،ایس ایچ او تھانہ کینٹ طارق محمود خان،ایس ایچ او تھانہ بکاخیل فدا اللہ خان نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت علاقہ تھانہ سٹی،کینٹ اور بکاخیل کی حدود میں دوران سرچ آپریشن سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب9 مجرم اشتہاری سمیت1منشیات فروش،25 مشتبہ افراد جبکہ جرائم کے روک تھام کے لیے انسدادی کاروائی میں17 افراد کو دہرلیا گیا جبکہ 5 قماربازی ایکٹ کے تحت 4 افراد کو گرفتار کیا انکے قبضے سے داؤ منی 68000 روپے اور ایک عدد موبائل فون بھی برآمد کیا اسطرح دیگر گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 01 عدد کلاشنکوف،04عدد رپیٹر،03 عدد بندوق،08 عدد پستول، بھاری مقدار میں کارتوس،820 گرام چرس بھی برآمد کیگئی