بنوں میں بغیر ہلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کی شامت آگئی،تفصیل کیلئے تصویر کلک کریں

بنوں نیوز(عمران علی)ضلع بنوں میں موٹر سائیکل سواروں کو ہلمٹ کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم،ٹریفک پولیس نے بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل چلنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ،سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں کا چالان،ہزاروں روپے جرمانے وصول کئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی جانب سے بنوں میں بڑھتے وئے حادثات اور حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو ہلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلانے کیلئے کئی بار ڈیڈ لائن دی گئی اس سلسلے میں بذریعہ اخبارات،سوشل میڈیا اور مساجد میں اعلانات کرکے آگاہی مہم بھی چلائی گئی تاہم جمعہ کے روز انچار ٹریفک پولیس خنان مروت کی قیادت میں ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے یسینکڑوں موٹر سائیکل سواروں کو ہلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا اور ہزاروں روپے جرمانے وصول کئے گئے اس سلسلے میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انچارج ٹریفک پولیس خنان مروت نے بتایا کہ ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی سخت ہدایات کی روشنی میں ہم نے بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائن کا آغاز کردیا ہے ابتدا میں معمولی جرمانہ کیا جارہا ہے لیکن اگر اسکے باوجود کوئی ہلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلائیگا تو جرمانے کی رقم میں اضافے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل کا چالان بھی ہوگا اور مذید سختی بھی کی جائیگی اسی طرح کم عمر ڈرائیونگ،مسافر گاڑیوں میں زائد سواریاں بٹھانے،زائد کرائے وصول کرنے اور بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ غلط پارکنگ پر بھی چالان اور جرمانہ کیا جائیگا۔اور سب کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائیگی تاکہ ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات کی صورت میں جانی نقصانات سے بھی لوگوں کو بچایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں