بنوں میں گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا سلسلہ بند کیا جائے،سٹی صدر پی ٹی آئی سرحد اللہ سرحدی

بنوں نیوز(عمران علی)پاکستان تحریک انصاف بنوں سٹی کے صدر سرحداللہ سرحدی نے بنوں سٹی میں گیس کے کم پریشر اور دن رات گیس لوڈ شیڈنگ پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کم پریشر اورگیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہ ہونے کی صورت میں کارکنوں،تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کے ہمراہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے ارو گیس دفتر کے گھیراؤ کی دھمکی دی ہے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سٹی صدر سرحد اللہ سرحدی کا کہنا تھا کہ بنوں کے عوام پہلے ہی ظالمانہ بجلی لوڈ شیڈنگ سے تنگ تھے اور گیس آنے کے بعد توقع تھی کہ اب بہت سی ضروریات گیس کے ذریعے پوری ہوں گی لیکن گیس عملے نے عوام کو گیس کی نعمت سے بھی عوام کو محروم کردیا ہے دن رات گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں اور لکڑی وکوئلہ استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں پہلے تو دفتر والے بیوٹی فیکشن پراجیکٹ کی وجہ سے فالٹ کا بہانہ کرکے جان چھڑاتے تھے لیکن اب تو وہ بہانہ بھی ختم ہوگیا ہے انہوں نے ظالمانہ گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے خاتمے کیلئے محکمہ گیس بنوں کے آفسران کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر ایک ہفتے میں گیس حکام نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ہم بنوں کے تاجر رہنماؤں،سیاسی جماعتوں اور ٹرانسپورٹ تنظیموں کے مشران کے ہمراہ عوام کو سڑکوں پر نکالنے اور گیس دفتر کا گھیراؤ کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان،وفاقی وزیر پٹرولیم اور وزیر اعلیٰ کے پی کے سے فوری نوٹس لینے اور گیس عملے کا قبلہ درست کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔