بنوں (نیوز(عامر خان)یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں سافٹ ویئر ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے اساتذہ کی کمی کے خلاف نیشنل پریس کلب بنوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

بنوں (نیوز(عامر خان)یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں سافٹ ویئر ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے اساتذہ کی کمی کے خلاف نیشنل پریس کلب بنوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے مطالبہ کیا کہ اگر پی ای سی کارڈ اور اساتذہ کی کمی کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو سینکڑوں طلباء گورنر اہاءوس،پشاور اسمبلی اور اسلام آباد میں دھرنا دیں گے مظاہرین سے خطاب اور نیشنل پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے زوہیب علی شاہ،اباسین خان،ناصر شاہ،ہارون درانی،کبیر خان،فہد خان،شعیب ملنگ،عمر عزیز اور عرفان خان نے کہا کہ گذشتہ چھ سالوں سے بنوں یونیورسٹی کے سافٹ ویئر کے طلباء تین ٹیچوں سے محروم ہیں اور طلباء ضروریات اور مطالبات کیلئے احتجاج کررہے ہیں اسی وجہ سے 2014اور2015بیج فارغ ہونے کے باوجود پی ای سی کارڈ سے محروم ہیں اور پی ایس سی کارڈ نل ملنے کی وجہ سے انہیں کہں بھی داخلے نہیں مل رہے ہیں لہذا انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سلیکشن بورڈ کا قیام عمل میں لائیں اور تین اساتذہ کی فراہمی یقینی بنائیں ورنہ ہم کسی بھی قسم کے احتجاج سے گریز نہیں کریں گے ۔