بنوں نیوز(عمران علی)آل خیبر پختونخوا ایم پی اے زیاد اکرم درانی مرحوم میموریل کبڈ ی ٹورنمنٹ کے تیسرے میچ میں ملنگ کنواں ضلع بنوں کی ٹیم نے ضلع صوابی کی ٹیم کو ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بنوں نیوز(عمران علی)آل خیبر پختونخوا ایم پی اے زیاد اکرم درانی مرحوم میموریل کبڈ ی ٹورنمنٹ کے تیسرے میچ میں ملنگ کنواں ضلع بنوں کی ٹیم نے ضلع صوابی کی ٹیم کو ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا کمنٹری کے فرائض اکبر نیاز خان ممش خیل نے انجام دیئے میچ کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم بنوں انجینئر ملک احسان الہ خان تھے جمعرات کے روز ضلع مردان اور سرائے نورنگ کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا جائیگا منڈان پارک کبڈی سٹیڈیم میں سابق ایم پی اے ملک ریاض خان کے زیر نگرانی جاری پانچویں آل خیبر ختونخوا ایم پی اے زیاد اکرم درانی میموریل کبڈی ٹورنمنٹ کا تیسرا میچ ضلع صوابی اور ضلع بنوں کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جسمیں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار میچ کھیلا گیا تاہم ملنگ کنواں بنوں کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرکے ضلع صوابی کی ٹیم کو28کے قمابلے میں40پوائنٹس سے ہرادیا اس موقع پر مہمان خصوصی تحصیل ناظم بنوں انجینئر ملک احسان اللہ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کبڈی پختونوں اور با الخصوص بنوں کے عوام کا پسندیدہ کھیل ہے اور ملک ریاض خان سابق ایم پی اے کو ہم خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں اور ان کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں جو ہر سال باقاعدگی سے صوبائی کبڈی ٹورنمنٹ کا انعقاد کرکے لاکھوں عوام کو تفریح فراہم کرتے ہیں انہوں نے اپنی طرف سے نوجوان کھلاڑیوں کی خوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں