بنوں نیوز(عمران علی)آل ٹرانسپورٹ یونین بنوں کے صدر حاجی ملک مقبول زمان اعوان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب آئیگا

بنوں نیوز(عمران علی)آل ٹرانسپورٹ یونین بنوں کے صدر حاجی ملک مقبول زمان اعوان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب آئیگا وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت عوام سے انتخابی مہم میں کئے گئے وعدوں اوعردعوؤں کے برعکس اقدامات کررہے ہیں اور غریب عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ کر غریب عوام سے روٹی کا آخری نوالہ چھیننے اور انہیں چوری ڈاکے اور راہزنی پر مجبور کررہے ہیں ٹرانسپورٹرز آئے روز پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مذید برداشت نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کا برارہ راست اثر غریب عوام پر پڑے گا اخباری نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ملک مقبول زمان کا کہنا تھا کہ غریب عوام پہلے ہی ظالمانہ مہنگائی،بجلی لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کے ہاتھوں مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کو زندہ درگور کردیا ہے غریب والدین بچوں کے سکولوں کے اخراجات،روز مرہ کے اخراجات،ڈاکٹروں کے فیس،شادی وغمی کے اخراجات پورے کرنے تو دور کی بات دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہے ہیں جبکہ حکومت مہنگائی میں کمی کے بجائے روز بروز اضافہ کررہی ہے اور جب روٹی کی قیمت غریب عوام کی بس سے باہر ہوجائے تو اس ملک میں کرپشن اور بد امنی کا طوفان آئیگا لہذا انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر غریب عوام کو ریلیف دیں اور مہنگائی کے جن کو واپس بوتل میں ڈالیں بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکلیں گے اور حکومت کا چلنا مشکل ہوجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں