بنوں نیوز(عمران علی)انڈر21گیمز میں تحصیل مقابلوں میں پوزیشن ہولڈر ٹیموں میں انعامات تقسیم کرنے کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی

بنوں نیوز(عمران علی)انڈر21گیمز میں تحصیل مقابلوں میں پوزیشن ہولڈر ٹیموں میں انعامات تقسیم کرنے کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی تقریب میں ریجنل سپورٹس آفیسر بنوں امیر زاہد شاہ،ایڈمنسٹریٹر سپورٹس احسان اللہ خان،ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین یار محمد خان نیازی،کبڈی ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری شہباز علی شاہ،کبڈی کے انٹر نیشنل ریفری پیر برکت علی شاہ،سابقہ انٹر نیشنل والی بال کھلاڑی حبیب خان،قومی والی بال ٹیم کے کھلاڑی آفاق خان ودیگر سینئر کھلاڑیوں نے کبڈی،بیڈ منٹن،اتھلیٹکس،فٹ بال اور والی بال مقابلوں میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر امیر زاہد شاہ اور ضلعی سپورٹس ایڈ منسٹریٹر احسان اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پر امن ماخول میں مقابلوں میں حصہ لینے پر تحصیل بکاخیل،تحصیل میریان،تحصیل بنوں ،تحصیل ککی،تحصیل ایف آر بنوں اور تحصیل ڈومیل کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان مقابلوں میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوئی ہے بلکہ کھیل کی جیت ہوئی ہے اور ہماری دعا ہے کہ یہاں سے جیتنے والے کھلاڑی پشاور میں ہونے والے مقابلوں میں بھی اپنے ضلع کا نام روش کریں انہوں نے کہا کہ مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں اور صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق محکمہ سپورٹس کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کریگا ۔ اور پشاور کے مقابلوں میں انہیں ضلعی سطح پر دی جانی والی مراعات اور سہولیات دوگنا ملیں گی ۔