بنوں نیوز(عمران علی)بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر اپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہ

بنوں نیوز(عمران علی)بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر اپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اس سلسلے میں کمشنر بنوں عبدالجبار شاہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جسمیں ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کامران خان،اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی،ایڈیشنل ایس پی توحید گنڈاپور،لکی مروت کے ڈی پی او آصف گوہر،ایس ای واپڈا پیسکو نور اللہ خان،ایکسن پیسکو ون شان حیدر آفریدی،ایکسن پیسکو ٹو اسد اللہ خان،ڈی سی ایم نادر خان،ایس ڈی اوز اربن ،کینٹ ،سورانی،رورل ون،رورل ٹوککی اور پاکستان واپڈا ہائیڈرویونین کے سیکرٹری اطلاعات عمر علی خان سمیت واپڈا پیسکو اور ضلعی انتظامیہ کے آفسران نے شرکت کی ایس ای واپڈا پیسکو نور اللہ خان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی چوروں ااور بجلی نادہندگان کے خلاف اپریشن کیلئے صوبائی سطح پر سیکرٹری اینڈ پاور ،وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور بجلی چوری کے خاتمے کیلئے کنڈا کلچر کے خلاف اپریشن کے ساتھ ساتھ بقایاجات وصولی کیلئے بھی اپریشن شروع کیا جارہا ہے جسمیں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا تعاون ضروری ہے اس موقع پر ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے اجلاس کو بتایا کہ تمام تھانہ جات کی حدود میں پولیس واپڈا پیسکو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں