بنوں نیوز(عمران علی)بجلی چوروں کے خلاف ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی بنوں نے کام شروع کردیا ہے پہلے مرحلے میں غیر قانونی ٹرانسفارمر ز اتارے جائینگے

بنوں نیوز(عمران علی)بجلی چوروں کے خلاف ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی بنوں نے کام شروع کردیا ہے پہلے مرحلے میں غیر قانونی ٹرانسفارمر ز اتارے جائینگے جبکہ غیر قانونی طور پر ٹرانسفارمر استعمال کرنے والے کے خلاف FIRبھی درج کیا جائیگا۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کے احکامات پر بنائے گئے ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی بنوں کے چیئر مین ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کی سربراہی میں میٹنگ ہوئی جس میں بجلی ناہندہ گان کے خلاف گرینڈ اپریشن کیلئے تمام تر اقدامات اور پہلو پر غور کیا گیا میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کامران خان، اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز عید نواز شیرانی اور طارق سلیم ، ایکسن واپڈابنوں سرکل ، ایڈیشنل ایس پی بنوں، پبلک پراسیکیوٹر واپڈا، الیکٹرسٹی انسپکٹر بنوں و دیگر آفسران نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں