بنوں نیوز(عمران علی)تاجر تنظیموں،مجلس تحفظ ختم نبوت اور ٹرانسپورٹ سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین نے آسیہ مسیح کے حوالے سے فیصلے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی

بنوں نیوز(عمران علی)تاجر تنظیموں،مجلس تحفظ ختم نبوت اور ٹرانسپورٹ سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین نے آسیہ مسیح کے حوالے سے فیصلے کے خلاف احتجاجی ریلی مرکزی رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا عبدالستار شاہ بخاری کی قیادت میں مال منڈی مسجد سے نکالی ریلی کے شرکاء فیصلے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے بیورن پریٹی گیٹ پہنچے جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عبدالستار شاہ بخاری،چیمبر آف کامرس کے صدر شاہ وزیر خان،ہیوی ٹرانسپورٹ یونین کے صدر ملک نیک دراز خان منڈان،مفتی امین اللہ،مولانا طیب شاہ بخاری،شعیب شاہ،عوامی نیشنل پارٹی کے ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شیروز خان،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما زبیر عی شاہ ودیگر رہنماؤں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ گستاخ رسول ؐ کو گستاخی کا لائسنس دینا ہے ملعونہ آسیہ مسیح کی پھانسی کو رہائی میں تبدیل کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے جس پر ہم خاموش نہیں رہیں گے اور آسیہ مسیح کو پپھانسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کیونکہ جب ایک گورے کے قتل پر ممتاز قادری کو پھانسی ہوسکتی ہے تو کروڑوں مسلمانوں کے دلوں پر چھریاں چلانے والوں کو پھانسی کی سزا کیوں نہٰن دی جاتی ہے رسالت پر جانیں قربان کردیں گے لیکن کسی قسم کی سودے بازی نہیں کریں گے توہین عدالت پر سیاستدانوں کو سزائی دی جاتی ہیں لیکن حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخی کا اعتراف کرنے والی ملعونہ کو رہا کیا جاتا ہے یہ انصاف نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں