بنوں نیوز(عمران علی)تحصیل ڈومیل کے ناظم فدامحمد خان نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت کرنے والے سماجی کارکن ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں

بنوں نیوز(عمران علی)تحصیل ڈومیل کے ناظم فدامحمد خان نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت کرنے والے سماجی کارکن ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں سوشل ورکرخدمت خلق کا دوسرا نام ہے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بے لوث خدمت کرنے والے سوشل ورکروں کی خوصلہ افزائی ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سوشل ورکر احسان اللہ خان کو سماجی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ احسان اللہ خان وزیر کافی عرصہ سے دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں اور غریب عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کیلئے بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں ہمارے معاشرے کو آج ایسے ہی باصلاحیت اور انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار افراد کی اشد ضرورت ہے آج کی اس مختصر تقریب اور سرٹیفیکیٹ دینے کا مقصد بھی یہی ہے کہ جو لوگ انسانیت کی خدمت کرتے ہیں انکی خوصلہ افزائی کی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھی چاہیئے کہ وہ انسانیت کی خدمت کرنے والے سوشل ورکروں کی خوصلہ افزائی کرے اس موقع پر انہوں نے سوشل ورکر احسان اللہ خان کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں