بنوں نیوز(عمران علی)تحصیل کونسل بنوں کے اجلاس میں کونسلروں کیلئے ورک آرڈر سمیت متعدد قرارداوں کی منظوری دیدی گئی

بنوں نیوز(عمران علی)تحصیل کونسل بنوں کے اجلاس میں کونسلروں کیلئے ورک آرڈر سمیت متعدد قرارداوں کی منظوری دیدی گئی جبکہ ملازمین ک موٹر سائیکلیں دینے کی مخالفت کی گئی تحصیل کونسل ٹو کا اجلاس زیر صدارت کنوینئر ڈاکٹر ریاض علی خان تحصیل کونسل ہال میں منعقد ہوا جسمیں تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان اللہ خان سمیت حکومتی اور اپوزیشن ممبران،ٹی ایم اوز اور متعلقہ آفسران نے شرکت کی اجلاس سے تحصیل ناظم ملک احسان اللہ خان، اپوزیشن لیڈر حاجی ملک خالد خان، تحصیل ممبران جنان وزیر،سینان درانی،پیر علی مرجان،ملک عالمزیب خان،ملک میر محمد حیات خان،پیر سید کمال شاہ،سہیل خان،نیاز احمد خان،آصف الرحمن،اسرار خان،حکمزاد خان،معصوم وزیر،اقلیم خان،حافظ ذبیح اللہ ودیگر ممبران نے اظہار خیال کیا اس موقع پر ایجنڈے پر بحث کرتے ہوئے ممبران نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل بیان کئے اور قرارداوں کے ذریعے مطالبہ کیا کہ ٹی ایم اے بنوں کے جن ملازمین کو ترقی دیدی گئی ہے اور سینئر کو نظر انداز کرکے جونیئر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اس پر نظر ثانی کرکے سینئر ملازمین کو اپ گرڈیشن کا حق دیا جائے،ممبران کے فنڈز پر بھی بحث کی گئی اور ورک آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا، یونین کونسل گڑھی شیراحمد،فاطمہ خیل،ہنجل،آمندی،سوکڑی سمیت بازار احمد خان یونین کونسل کو بھی اربن میں شامل کیا جائے اور صفائی کا انتظام بہتر بنایا جائے ٹی ایم اے کے تمام سیکشن کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اس موقع ر ٹی ایم اے ملازمین کو موٹر سائیکلیں دینے کی مخالفت کی گئی اور اجلاس جمعرات کے روز تک ملتوی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں