بنوں نیوز(عمران علی)تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود میں واقع تھانہ بسیہ خیل کے سامنے ہینو ٹرک اور اور ٹریکٹر ٹکرانے سے 15افراد زخمی

بنوں نیوز(عمران علی)تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود میں واقع تھانہ بسیہ خیل کے سامنے ہینو ٹرک اور اور ٹریکٹر ٹکرانے سے 15افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ایف ڈبلیو او کی گاڑی تھانہ بسیہ خیل کے قریب ٹریکٹر سے ٹکراگئی جسکے نتیجے میں ٹریکٹر اور گاڑی میں سوار 15افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کے نام ارشد علی ولد زر محمد سکنہ سکندر خیل بالا،صدیق شاہ ولد فیض اللہ سکنہ تلگی،رحم زاد ولد گلزاد سکنہ نیظم کلہ،اشرف ولد شیر عباس سکنہ ہیبک مانک شاہ،اکرم اللہ ولد ملک جان سکنہ تلگی،سعد اللہ ولد نیکدار علی سکنہ تلگی،تاج محمد ولد محمد عمر سکنہ سنگڑھ صوبہ سندھ،علی اکبر ولد رانجھاں سکنہ سنگڑھے صوبہ سندھ،آصف نواز ولد سید احمد سکنہ کوٹکہ ساقی سورانی،دراز ولد سید احمد سکنہ کوٹکہ ساقی سورانی،جہاد ولد نظر علی سکنہ تلگی ،ابوذر ولد سید نواز سکنہ سٹی کلہ،زین اللہ ولد فہیم اللہ سکنہ کوٹکہ ساقی سورانی اور عرفان ولد سعید اللہ سکنہ طورکہ شامل ہیں،تمام زخمیوں کو خلیفہ گلنواز میموریل ہسپتال بنوں منتقل کردیا گیا حادثے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں