بنوں نیوز(عمران علی)جمیعت علماء اسلام س ضلع بنوں اور تحصیل ڈومیل تنظیم کے زیر اہتمام جمیعت علماء اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کے سلسلے میں تعزیتی اجلاس

بنوں نیوز(عمران علی)جمیعت علماء اسلام س ضلع بنوں اور تحصیل ڈومیل تنظیم کے زیر اہتمام جمیعت علماء اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کے سلسلے میں تعزیتی اجلاس تحصیل ڈومیل جنگین پلازہ میں منعقد ہوا جسمیں تحصیل ڈومیل کے ناظم فدامحمد خان اور تحریک انصاف کے تحصیل کونسلر حاجی امتیاز نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی س کے سرپرست اول مولانا نوراحمد شاہ،سرپرست دوم ڈاکٹر محمد نواز خان سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی، ضلعی امیر مولانا عین اللہ شاہ،تحصیل امیر مولانا شاکر اللہ خان،نائب امیر مولانا سید نذیر احمد شاہ،بید اللہ شاہ،جنرل سیکرٹری مولانا شفاعت اللہ،ڈپٹی سیکرٹری حافظ سیف الدین،ڈپٹی سیکرٹری سراج محمد،سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے90حافظ سلیم خان نقشبندی،مولانا عبدالوہاب سوشل میڈیاانچارج،مولانا ضیاء الدین،مولانا شفقت اللہ،مولانا قیصر اور مولانا اسرائیل نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت ملکی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا وہ ایک عظیم شخصیت تھے جا کا اعتراف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی کررہے ہیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں امام شہداء کا لقب دیا جائے کیونکہ مولانا سمیع الحق نے پوری زندگی دنیا میں امن کیلئے کوششوں میں گزاری انکی اسلامی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ملک میں امن وامان کے قیام ،ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد اور ختم نبوت کیلئے مولانا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں مولانا کی شہادت امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے اور امن کیلئے مولانا سمیع الحق کی جلائی ہوئی شمع کو بجھنے نہیں دیا جائیگا مقررین نے مطالبہ کیا کہ مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو اور اسکے پیچھے سازش کو بے نقاب کرکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے مقررین نے کہا کہ جس طرح ہم مولانا سمیع الحق کی قیادت پر اعتماد کرتے تھے اسی طرح انکے بیٹے مولانا خامد الحق کی کی قیادت پر بھی ہمیں اعتماد ہے اور انکی قیادت میں شہید ناموس رسالتؐ مولانا سمیع الحق کے مشن کو پورا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں