بنوں نیوز(عمران علی)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ مخالفین کے پروپیگنڈوں کے باوجود عوام کی روز بروز پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف پر عوام کے غیر متزلزل اعتماد کا ثبوت ہے

بنوں نیوز(عمران علی)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ مخالفین کے پروپیگنڈوں کے باوجود عوام کی روز بروز پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف پر عوام کے غیر متزلزل اعتماد کا ثبوت ہے ملک میں مہنگائی ماضی میں لوٹ مار کرنے والے حکمرانوں کی لوٹ مار اور کارتوتوں کی وجہ سے ہے لیکن قوم کو خوشخبری دیتا ہوں کہ مہنگائی چند مہینوں کی مہمان ہے وزیر اعظم عمران خان کی مخلصانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملکج بحرانوں سے نلنے والا ہے بنوں اور پی کے89کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ جو منصوبے پرویز خٹک اور محمود خان کے حلقوں کیلئے منظور ہوں گے وہی منصوبے بنوں کیلئے بھی منظور ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کے ملک پاسین گل کے بمع خاندانا ور ساتھیوں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پاسین گل،ملک سخی زمان ،ملک مویز خان اور ننھے پروفیسر لائق منان مداخیل نے بھی خطاب کیا صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان نے پاسین گل کو پارٹی مفلر پہناکر انہیں شمولیت پر مبارکباد دی اپنے خطاب میں صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان نے کہا کہ سب سے پہلے ہم نے ایک حلقہ کیلئے تین تحصیلیں منظور کرکے تاریخ رقم کی اسکے بعد پی کے89کے عوام نے مجھ پر دوسری مرتبہ اعتماد کرکے تاریخ رقم کی اور اب انشاء اللہ تیسری مرتبہ جیتننا آسان ہوگیا ہے اور جو لوگ اس حلقہ پر سیاست اپنی جاگیر سمجھتے تھے وہ خواب قوم نے چھکنا چور کردیئے ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع کیلئے موٹر وے ہماری خواہش تھی اور وزیر اعلیٰ محمود خان کا مشکور ہوں جنہوں نے پشاور سے بنوں کے راستے ڈی آئی خنا تک 250ارب روپے سے زائد کی لاگت سے موٹر وے کی منظوری دیدی جس سے بنوں تجارتی مرکز بنے گا کیونکہ یہ موٹر وے سرکلر روڈ سے منسلک ہوکر افغانستان تک تجارتی روٹ بنے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے 13بڑے پل منظور کئے ہیں چار ڈگری کالجز ،کیڈٹ کالج،ٹیکنیکل کالج،ساڑھے سات ارب روپے روپے کی لاگت سے سرکر روڈ،بنوں بیوٹی فیکشن پراجیکٹ کیلئے ایک ارب30کروڑ روپے ،باران ڈیم ریزنگ کیلئے ساڑھے پانچ ارب روپے اور اربوں روپے کی سڑکیں منظور کرواکر یہاں کے عوام کی قربانیوں کا صلہ دیا ہے اور میں صرف پی کے89یا بنوں کا منسٹر نہیں ہوں بلکہ جنوبی اضلاع اور وزیرستان کی ذمہداریاں بھی مجھے سونپ دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ویال سنگھاری کا مسئلہ رواج آپباشی کے مطابق ہی حل کیا جائیگا اور کسی بھی حلقہ کے عوام کا حق دوسرے حلقے کو نہیں دیا جائیگا اس سلسلے میں میرٹ پر تقسیم کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اگر ماضی کے حکمران بھاری قرضے نہ لیتے تو آج ملک کی معاشی خالت بہتر ہوتی اور ہ میں دوسرے ملکوں سے امداد یا قرضے نہ لینے پڑتے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا دھرنا ملک یا جمہوریت کیلئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے دیا جارہا ہے لیکن لاکھ دھرنے بھی کریں وہ جیلوں سے نہیں بچ سکتے اور ان کا مستقبل جیل ہی ہے ۔