بنوں نیوز(عمران علی)ضلعی پولیس آفیسر بنوں یاسرآفریدی کی خصوصی ہدایت پر75 مجرمان اشتہاری اور 53عدالتی مفرور گرفتار کرلئے

بنوں نیوز(عمران علی)ضلعی پولیس آفیسر بنوں یاسرآفریدی کی خصوصی ہدایت پر75 مجرمان اشتہاری اور 53عدالتی مفرور گرفتار کرلئے گئے قتل و اقدامِ قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں نامز93د ملزمان میں سے 62ملزمان گرفتار کرکے آلہ قتل و ضرر برآمد کیے۔ جبکہ 04چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیے۔ منشیات فروشی میں ملوث105ملزمان اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے204 ملزمان گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کیے۔معمولی نوعیت کی شکایات پر900 ا شخاص کے خلاف انسدادی کاروائیاں جبکہ رات کے وقت آوارہ گردی کرنے والے 408اشخاص کے خلاف انسدادی کاروائیاں کی گئیں۔ ضلعی PALدفتر سے کل771اشخاص نے شخصی کردار کی اسنادوصول کیں جبکہ DRCمیں کل37شکایات کے راضی نامے کروائے گئے۔ اسی طرح مختلف تھانہ جات میں کل 52شکایات پر باہمی صلح کروائی گئی۔ پورے مہینہ میں کل 1125ناکہ بندیاں اور 37سرچ آپریشنزکرکے 26عدد کلاشنکوف ،02عدد کالاکوف،04عددرائفل ، 37 عدد بندوق ، 03عد د ہینڈ گرینڈ ،207عدد پستو ل اور 4052عدد ایمونیشن برآمد کیے گئے۔جبکہ کرایہ مکانات اورہوٹلز کوچیک کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 26مقدمات درج رجسٹرکیے۔اِسی طرح بنوں پولیس لائن میں ضلعی پولیس آفیسریاسرآفریدی کی زیرصدارت کرائم میٹنگ کاانعقادہوا۔ضلع بھرکے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،آل تھانہ جات کے انچارج اوسٹی گیشن آفیسرز، انچارج ٹریفک ، انچارج ڈی ایس بی، ہیڈکلرک، پی اے، ایس آرسی، ریڈر اور اوایچ سی نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ ہرتھانہ کے کرائم کی صورت حال کا جائزہ لیاگیا۔ اور کارگردگی چیک کی گئے۔ ماہ اکتوبرمیں بہترین کارکردگی کرنے والے میں فسٹ ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والوں ایس ایچ اوزصاحبان کو نقدانعام اور تعریفی اسنادسے نوازا گیا۔ رواں ماہ ضلعی پولیس آفیسر یاسرآفریدی نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزصاحبا ن کو ہدایات جاری کی گئی کہ وہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور میرٹ والی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ضلع بنوں کو مطلوب تمام مجرمان اشتہاریوں ، نامی گرامی منشیات فروشوں ،سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے ٹھکانوں پر موثر چھاپہ زنی کریں۔ ہوائی فائرنگ ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور رقم کے عوض ثالثی کرنے والے افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں۔ تاہم بنیادی انسانی حقوق ، قانونی تقاضوں اور عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی کے نمایا ں اصولوں پر سختی سے کاربند رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں