بنوں نیوز(عمران علی)ضلع بنوں میں امن وامان کی بہتری کیلئے مختلف ایس ایچ اوز کے تبادے کرادیئے گئے

بنوں نیوز(عمران علی)ضلع بنوں میں امن وامان کی بہتری کیلئے مختلف ایس ایچ اوز کے تبادے کرادیئے گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی کی جانب سے جاری کردہ پریس اعلامیئے کے مطابق حال ہی میں ڈی آئی خان سے تبدیل ہونے والے انسپکٹر گل حمید خان کو ایس ایچ او تھانہ صدر تعینات کردیا گیا ہے تھانہ صدر کے ایس ایچ او سب انسپکٹر بنیامین خان کو تھانہ صدر سے ایس ایچ او تھانہ سٹی،تھانہ سٹی کے ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد ریاض خان کو تھانہ سٹی سے ایس ایچ او تھانہ ڈومیل،تھانہ ڈومیل کے ایس ایچ او سب انسپکٹر ڈومیل ارشد خان کو تھانہ ڈومیل سے سپیشل برانچ میں نئی پوسٹ پر تعیناتی کیلئے پولیس لائن کلوز کردیا گیا ہے تھانہ غوریوالہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر یسین کمال کو تھانہ غوریوالہ سے ایس ایچ او تھانہ بسیہ خیل،تھانہ بسیہ خیل کے ایس ایچ او سب انسپکٹر خالد زمان کو تھانہ بسیہ خیل سے ایس ایچ او تھانہ ہوید،سب انسپکٹر رحمدل خان کو ایس ایچ او تھانہ ہوید سے لکی مروت میں تعیناتی کیلئے لائن کلوز کردیا گیا ہے تھانہ منڈان کے ایس ایچ او رحمت اللہ خان کو ایس ایچ او تھانہ غوریوالہ،تھانہ میریان کے ایس ایچ او سعد اللہ خان کوایس ایچ او تھانہ منڈان،انچارج ٹریفک پولیس سب انسپکٹر ایس خنان مروت کو ایس ایچ او تھانہ ککی جبکہ ایس ایچ او تھانہ ککی سب انسپکٹر معین اللہ خان کو ایس ایچ او تھانہ میریان تعینات کردیا گیا ہے