بنوں نیوز(عمران علی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر مفتی عظمت اللہ کی قیادت میں آسیہ مسیح کی رہائی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

بنوں نیوز(عمران علی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر مفتی عظمت اللہ کی قیادت میں آسیہ مسیح کی رہائی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مفتی عظمت اللہ،پریس سیکرٹری حاجی محمد آیاز خان،مفتی مولانا شمس الحق،شیخ الحدیث مولانا حمید اللہ ،مولانا عبدالحسیب ودیگر رہنماؤں نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ مسیح کی رہائی کا فیصلہ ملکی تاریخ کا سیاسہ ترین دن ہے اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں گستاخ رسولؐ کے حق میں فیصلے قابل مذمت اور قابل افسوس ہے آسیہ مسیح نے پیغمبرؐ کی شان میں گستاخی کی تھی اسلئے انکی سزا پھانسی تھی لہذا فیصلہ واپس لیا جائے کیونکہ جب ممتاز قادری کو پھانسی دی جاسکتی ہے تو ملعونہ آسیہ مسیح کو بھی پھانسی دی جائے،کیونکہ جج نے غلط فیصلہ کیا ہے جو کہ پیغمبرؐ کے ساتھ غداری کے برابر ہے مقررین نے کہا کہ فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری رہیگا کیونکہ توہین رسالت کے مرتکب افراد کی کم سے کم سزا موت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں