بنوں نیوز(عمران علی)وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی ہدایات کی روشنی میں بنوں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بنوں یونیورسٹی، بنوں ماڈل سکول اینڈ کالج اور خلیفہ گل نواز ہسپتال میں انسپکشن کی اوردو کینٹینز کو ناقص صفائی پر سیل کر دیا گیا

بنوں نیوز(عمران علی)وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی ہدایات کی روشنی میں بنوں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بنوں یونیورسٹی، بنوں ماڈل سکول اینڈ کالج اور خلیفہ گل نواز ہسپتال میں انسپکشن کی اوردو کینٹینز کو ناقص صفائی پر سیل کر دیا گیا ۔ علاوہ ازیں ممنوعہ چائنہ سالٹ برآمد کر کے قبضے میں لے کر تلف کر دیا اور جرمانہ عائد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بنوں ڈویژن جناب ذیشان محسود نے بنوں کے مختلف تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم کیا اور فوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مہم پر زور دیا ۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی بنوں ڈویژن کی ٹیم پورے صوبے میں پہلی پوزیشن پر آ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی نے جنوری کے مہینے کی ماہانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے فوڈ اتھارٹی بنوں ڈویژن کی ٹیم کارکردگی کو بہترین قرار دیا اور اعداد و شمار کے مطابق پہلی پوزیشن پر آگئی ۔ ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی نے ماہانہ بہترین کارکردگی پر بنوں ڈویژن کی ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم کی اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بنوں ذیشان محسود نے اپنی ٹیم کو مبارک باددی اور کہا کہ فوڈ اتھارٹی بنوں ڈویژن کی ٹیم اپنی انتھک محنت کے باعث سرخرو ہوئی اور امید ظاہر کی فوڈ اتھارٹی بنوں ڈویژن کی ٹیم آئندہ بھی اپنی محنت جاری رکھے گی ۔