بنوں نیوز(عمران علی)وزیر قومی اتحاد کے مشران نے تحصیل ڈومیل کے سابق ناظم فدامحمد خان وزیر کے ہمراہ ظالمانہ بجلی لوڈ شیڈنگ،بجلی جرمانوں اور بجلی مسائل کے سلسلے میں ایکسن واپڈا پیسکو شان حیدر کے ساتھ جرگہ

بنوں نیوز(عمران علی)وزیر قومی اتحاد کے مشران نے تحصیل ڈومیل کے سابق ناظم فدامحمد خان وزیر کے ہمراہ ظالمانہ بجلی لوڈ شیڈنگ،بجلی جرمانوں اور بجلی مسائل کے سلسلے میں ایکسن واپڈا پیسکو شان حیدر کے ساتھ جرگہ کیا وزیر قومی اتحاد کے صدر الحاج اختر خان ،رحمت اللہ،جنرل سیکرٹری عارف خان،محمد شفیع،مفتی اسلام نور،تحصیل ڈومیل کے سابقہ ناظم فدامحمد خان ودیگر مشران نے ایکسن واپڈا سے مطالبہ کیا کہ وہ تحصیل ڈومیل کے پورے حلقے میں ظالمانہ بجلی لوڈ شیڈنگ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور عوام بجلی لوڈ شیڈنگ سے نجات چاہتے ہیں اس سلسلے میں وزیر قومی اتحاد جو کہ غیر سیاسی فلاحی تنظیم ہے موجودہ دور کے سب سے بڑے اور اہم بجلی کے مسئلے کے حل کیلئے عوام اور واپڈا کے مابین پل کا کردار اداکرتے ہوئے قوم کیلئے بجلی چاہتی ہے عوام جان چکے ہیں کہ پیسوں کی ادائیگی کے بغیر بجلی نہیں ملے گی لیکن واپڈا کو اس میں آسانی پیدا کرنی ہوگی اور تحصیل ڈومیل کی سطح پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے،کیونکہ دن رات لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار تباہ اور نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے اس موقع پر ایکسن واپڈا پیسکو شان حیدر نے جرگے کو بتایا کہ واپڈا پیسکو نے اسی ہفتے تحصیل ڈومیل میں کنڈا جات کے خلاف بڑے پیمانے پر اپریشن شروع کرنے فیصلہ کیا ہے اور بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرنے سمیت ہر قسم کی قانونی کاروائی کی تیاری کی ہے تاہم اگر وزیر قومی اتحاد کے مشران اس اہم مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں تو ہم وزیر قومی اتحاد کے پلیٹ فارم سے منگل میلہ کے مقام کھلی کچہری منعقد کریں گے جس میں عوام کو درپیش بجلی مسائل کے حل کیلئے موقع پر اقدامات کریں گے ناجائز بجلی جرمانے معاف کریں گے اور بقایات قسطوں میں کرنے کے علاوہ عوام کو بجلی میٹر لگانے کی ترغیب دیں گے کیونکہ جن علاقوں میں بجلی میٹر زیادہ ہوں گے اور ریکوری اچھی ہوگی انہیں اتنی ہی زیادہ بجلی ملے گی جن علاقوں میں بجلی میٹر اور ریکوری سو فیصد ہوگی وہاں ایک منٹ کیلئے بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائیگی ہمارے پاس بجلی کی کوئی کمی نہیں لیکن کسی کو بھی مفت بجلی نہیں دیں گے کیونکہ مفت بجلی استعمال کرنے کا وقت گزر چکا ہے واپڈا کوئی خیراتی ادارہ نہیں کہ کسی کو مفت بجلی دیں اس سلسلے میں وزیر قومی اتحاد کے مشران نے ایکسن واپڈا پیسکو کو یقین دہانی کرائی کہ وہ عوام میں بجلی میٹر لگانے اور کنڈا کلچر ختم کرنے کیلئے آگاہی مہم چلائیں گے اور علماء کرام بھی نماز جمعہ کے خطبات میں عوام کو آگاہ کریں گے کہ چوری کی بجلی حرام ہے ۔