بنوں نیوز(عمران علی)ٹاءون شپ ریزیڈنشل کمیٹی کے انتخابات مکمل ہوگئے خان اعظم خان صدر،ملک منیر احمد نائب صدر جبکہ مشقات خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

بنوں نیوز(عمران علی)ٹاءون شپ ریزیڈنشل کمیٹی کے انتخابات مکمل ہوگئے خان اعظم خان صدر،ملک منیر احمد نائب صدر جبکہ مشقات خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے انتخابات پولیس،الیکشن کمیشن آف پاکستان بنوں کے نمائندوں کی موجودگی میں کرنل (ر)نثار خان،اعزاز علی خان،حاجی فاروق خان وزیر،جاوید الرحمن،مدا خان اور نقیب اللہ شاہ پر مشتمل چھ رکنی کمیٹی کی زیر نگرانی صبح 9بجے سے شروع ہوئے اور رات9بجکر 45منٹ پر تمام انتخابی عمل مکمل ہوا نتاءج کے مطابق خان اعظم خان 375ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے انکے مد مقابل صدارتی امیدوار ملک فلک ناز خان نے 271ووٹ حاصل کئے ملک منیر احمد 243ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوئے انکے مد مقابل امیدواروں ملک نیک دراز نے 137جبکہ حاجی سلیم نے 230ووٹ حاصل کئے اسی طرح مشقات خان 319ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ انکے مد مقابل امیدوار نقیب اللہ خان نے292ووٹ حاصل کئے ۔ نو منتخب عہدیداروں نے اس موقع پر پولنگ کے عمل میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرنے اور ووٹ ڈالنے پر ٹاءون شپ کے مکینوں اور پراپرٹی یونین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹاءون شپ کیلئے گیس چا الو کرنے،بونڈری والی کی تعمیر،بجلی،صاف پانی،ٹاءون شپ کی صفائی،امن وامان اور دیگر تمام ضروریات پوری کرنے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر بنوں کے ساتھ بھی جرگے کریں گے ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے فخراعظم ایڈوکیٹ نے انتخابات کیلئے کئے گئے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ۔