بنوں نیوز(عمران علی)ٹریفک پولیس بنوں کا اضافی سواریاں بٹھانے،بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں اور زائد کرایہ لینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

بنوں نیوز(عمران علی)ٹریفک پولیس بنوں کا اضافی سواریاں بٹھانے،بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں اور زائد کرایہ لینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،ہزاروں روپے جرمانے وصول کرکے شہر میں جگہ جگہ قائم رکشہ اڈوں کا خاتمہ کرکے دو بڑے اڈے قائم کئے ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی خصوسی ہدایت پر انچارج ٹریفک پولیس خنان خان مروت اور ایوب نواز خان نے پولیس نفری کے ہمراہ شہر بھر میں مختلف روٹس پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو جرمانہ کرنے کا ساتھ ساتھ ان کا چالان بھی کیا اسی طرح اضافی کرایہ لینے والوں اور اضافی سواریاں بٹھانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں بھاری جرمانہ کرکے چالان کیا اور گاڑیوں سے اضافی سیٹیں اتار دیں جبکہ شہر بھر میں سڑکوں کے کنارے قائم جگہ جگہ رشے اڈوں کا خاتمہ کرتے ہوئے بیرون لکی گیٹ اور قصابان چوک میں رکشوں کیلئے دو بڑے اڈے قائم کئے اور انہیں سختی سے ہدایت کی کہ جو بھی ان دو اڈوں کے علاوہ خود ساختہ اڈے قائم کریگا ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں