بنوں نیوز(عمران علی)پانچواں زیاد اکرم درانی سابقہ ایم این اے،ایم پی اے (مرحوم)میموریل صوبائی کبڈی ٹورنمنٹ 12نومبرسے منڈان پارک کبڈی سٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے

بنوں نیوز(عمران علی)پانچواں زیاد اکرم درانی سابقہ ایم این اے،ایم پی اے (مرحوم)میموریل صوبائی کبڈی ٹورنمنٹ 12نومبرسے منڈان پارک کبڈی سٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے ٹورنمنٹ کے چیف آرگنائزر وسابق ایم پی اے ملک ریاض خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹورنمنٹ کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں میچ روزانہ دن 3بجے شروع ہوں گے ٹورنمنٹ کا افتتاحی میچ بچکن احمد زئی ضلع لکی مروت اور ضلع چارسدہ کی کبڈی ٹیموں کے مابین کھیلا جائیگا افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ضلع ناظم بنوں عرفان اللہ خان درانی ہوں گے ضلع ناظم عرفان اللہ درانی کے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر بنوں ڈویژن امیر زاہد شاہ بھی ہوں گے ٹورنمنٹ کا دوسرا میچ 13نومبر کو پشاور اور بنوں ریڈ،14نومبر کو ملنگ کنواں بنوں اور ضلع صوابی،15نومبر کو سرائے نورنگ ضلع لکی مروت اور ضلع مردان کے مابین میچ کھیلے جائیں جبکہ16اور17نومبر کو سیمی فائنل میچ کھیلے جائیں گے جبکہ 18نومبر کو فائنل میچ کھیلا جائیگا جسکے مہمان خصوصی صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد اکرم خان درانی ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں