بنوں نیوز(عمران علی)پانچویں سابق ایم این اے زیاد اکرم درانی مرحوم میموریل صوبائی کبڈی ٹورنمنٹ کجا سیمی فائنل آج جمعہ کو بچکن احمد زئی لکی مروت اور ملنگ کنواں بنوں کی ٹیموں کے مابی ہوگا

بنوں نیوز(عمران علی)پانچویں سابق ایم این اے زیاد اکرم درانی مرحوم میموریل صوبائی کبڈی ٹورنمنٹ کے اہم میچ میں سرائے نورنگ بڈی ٹیم نے ضلع مردان کی کبڈی ٹیم کو ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ٹورنمنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ آج جمعہ کے روز بچکن احمد زئی ضلع لکی مروت اور بنوں کی کبڈی ٹیموں کے مابین کھیلا جائیگا جمعرات کے روز ضلع مردان اور سرائے نورنگ کی ٹیموں کے مابین کانٹے دار میچ کھیلا گیا تاہم سرائے نورنگ کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے میچ26کے مقابلے میں 38پوائنٹس سے جیت لیا میچ میں کمنٹری کے فرائض اکبر نیاز خان ممش خیل نے انجام دیئے،مہمان خصوصی تحصیل ناظم سرائے نورنگ مولانا اعزاز اللہ تھے۔ٹورنمنٹ کا فائنل میچ اتوار18نومبر کو کھیلا جائیگا جسکے مہمان خصوصی خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں