بنوں نیوز(عمران علی)پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے ایمانداری کی مثال قائم کردی،خبر کیلئے تصویر کو کلک کریں

بنوں نیوز(عمران علی)پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی،لفافے میں ملے نقد ایک لاکھ روپے گھر لیجانے کے بجائے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے حوالے کئے جنہوں نے بذریعہ لاؤڈ سپیکر اعلانات کرکے اصل مالک کو تلاش کرنے کے بعد رقم حوالے کی تفصیلات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل انور علی شاہ ڈی ایس بی برانچ کو ککی منڈان روڈ ر سڑک کے کنارے ایک لفافہ ملا جسے چیک کیا تو اس میں نقد ایک لاکھ روپے پائے گئے انور علی شاہ نے اسکی اطلاع فوری طور پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی کو دی جنہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ بذریعہ لاؤڈ سپیکر آس پاس کے علاقوں میں اعلانات کریں اور سوشل میڈیا پر بھی تشہیر کریں تاکہ اصل مالک کا پتہ لگایا جاسکے اس اقدام کے بعد اطلاع ملی کہ یہ رقم ملک امان اللہ ولد میر علی شاہ سکنہ پیر خیل ککی کی ہے ضلعی پولیس آفیسر یاسر آفریدی نے اصل مالک کو دفتر بلاکر ایک لاکھ روپے کی رقم حوالے کردی جبکہ ہیڈ کانسٹیبل انور علی شاہ کو نقد انعام اور تعریفی سند سے نوازا اور کہا کہ ایسے ہی ایماندار اہلکاروں کی وجہ سے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہے اور ایسے کارناموں سے پولیس کی نیک نامی میں اضافہ ہوتا ہے جو بھی پولیس اہلکار عوام کی خدمت کرگا اور ایمانداری کا مظاہرہ کرگا اسکی ہم خوصلہ افزائی کریں گے اس موقع پر رقم کے مالک ملک امان اللہ خان نے ڈی آئی جی بنوں اور ڈی پی او بنوں سمیت بنوں پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں ایسے پولیس آفسران پر فخر ہے جنہوں نے پولیس کی ایسی تربیت کی ہے جس سے پولیس کی نیک نامی میں اضافے کے ساتھ ساتھ پولیس پر عوام کا اعتماد بھی بحال ہواہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں